ایک طبی حالت ہے جس میں پتہ (گیل بلڈر) کے اندر پتھریاں بن جاتی ہیں۔ پتہ جگر کے نیچے ایک چھوٹا سا عضو ہوتا ہے جو بائل (صفراء) ذخیرہ کرتا ہے۔ جب بائل میں موجود کولیسٹرول یا دوسرے اجزاء کا توازن بگڑ جاتا ہے تو یہ مواد جم کر سخت پتھری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
یہ پتھریاں چھوٹی کنکریوں سے لے کر بڑی پتھروں تک ہو سکتی ہیں اور ان کا رنگ پیلا، سبز یا کالا ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ پتھریاں علامات ظاہر نہیں کرتیں، لیکن کچھ افراد میں یہ شدید درد، قے، یا یرقان کا باعث بن سکتی ہیں-






