دل کے والو کی بیماری اس وقت ہوتی ہے جب ایک یا ایک سے زیادہ دل کے والو اپنے افعال پورے طور پر انجام دینے کے قابل نہ رہیں ۔ دل کے چار والو خون کے درست بہاؤ کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ایک یا ایک سے زیادہ والو بعض اوقات پورے طور پر کھل بند نہیں ہو سکتے ہیں ۔ جس کی وجہ ے دل سے خون کی جسم میں ترسیل میں دشواری پیش آتی ہے۔ دل کے والو کی بیماری کے علاج کا انحصار بیماری کی شدت اور والو کی نوعیت پر ہوتا ہے دل کے والو کی بیماری کے لیۓاس کا علاج سرجری ہے جس میں والو کو تبدیل کر دیا جاتا ہے یا پھر اس کی مرمت کی جاتی ہے.
دل کی والو کی خرابی کے مریض کو کئی سالوں تک کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں ۔ تاہم اس کی کچھ امکانی علامات اس طرح سے ہو سکتی ہیں
دل کا سست ہو جانا
سینے میں درد
پیٹ میں سوجن
تھکن
چلنے پھرنے اور لیٹے ہوۓ بھی سانس لینے میں دشواری
ٹخنوں اور پیروں کی سوزش
چکر آنا
بے ہوشی
دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی
دل کے والو کی خرابی کا علاج اس کی علامات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ جس کا فیصلہ اس کی شدت کی بنا پر کیا جاتا ہے ۔ علاج کچھ اس طرح سے ہو سکتا ہے
ادویات
دل کے والو کی مرمت
دل کے والو کی تبدیلی






