اوٹوسکلیرسز ایک ایسی حالت ہے جس میں کان کے اندر ایک ایب نارمل ہڈی بڑھ جاتی ہے ۔ کم عمر افراد میں سننے کی صلاحیت سے محرومی کی یہ ایک عام وجہ ہے
کان کے درمیانی حصے کے اندر موجود تین چھوٹی ہڈیاں اس ہڈی کے بڑھ جانے کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں ۔ان میں سے ایک ہڈی اسٹیپس اس جگہ پر پھنس جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے کان کی ہڈی کا ارتعاش ہونا بند ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آواز کی لہریں اندرونی کان تک داخل نہیں ہو سکتی ہے جسکی وجہ سے آواز سنائی نہیں دیتی ہے -






