خواتین میں بیضہ دانی کا سرطان آٹھوں سب سے عام سرطان ہے۔ اس کی ابتدائی علامات پیٹ کے اطراف میں درد کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔ شروع میں یہ درد ماہواری کے دوران ہونے والی تکلیف کے جیسا ہو سکتا ہے جو کہ چند دنوں بعد ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن ٹیومر کے ھجم میں اضافے کے ساتھ علامات میں بھی شدت پیدا ہو جاتی ہے۔
اس بیماری کی علامات میں بھوک نہ لگنا یا تھوڑا کھا کر بھی پیٹ بھرا محسوس کرنا، رفع حاجت کی عادات میں تبدیلیاں اور پیشاب کنٹرول کرنے کے مسائل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قبض، نظام انہضام کے مسائل، متلی اور گیس کی شکایات بھی سامنے آ سکتی ہیں۔ بیضہ دانی کے کینسر کا شکار خواتین میں کمر کے نچلے حصے کا درد، جسمانی کمزوری اور وزن کی اچانک کمی بھی دیکھنے میں آتی ہے۔ بعض اوقات اس مینسر کی وجہ سے حیض کی بے قاعدگیاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔
اوویرین کنیسر سے بچائو میں کچھ تدابیر کار آمد ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
وزن کو صحت مند حد میں رکھنا اور ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے اوویرین کینسر کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وقفے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات اور سن یاس کے بعد استعمال ہونے والی ہارمونل تھراپی کا استعمال بھی اوویرین کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ بے اولادی یا زیادہ عمر میں اولاد ہونا بھی اس کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس کینسر کا شکار خواتین میں موٹاپا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
اس سلسلے میں کچھ محرکات ایسے بھی ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں جیسے کہ عمر مین اضافہ یا خاندان میں اوویرین کینسر کا ہونا۔ لیکن دیگر احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے آپ اس کینسر کا خطرہ با آسانی کم کر سکتی ہیں۔






