والولر دل کی بیماری اس وقت میں ہوتی ہے جب کہ دل میں ایک یا ایک سے زیادہ والو کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں
دل مین موجود چار والو دل کے اندر خون کو درست سمت میں بہنے میں مدد دیتے ہیں ۔ بعض اوقات ایک یا ایک سے زيادہ والو پوری طرح کھل اور بند نہیں ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے دل سے جسم کو خون کی فراہمی مین مسائل پیدا ہوتے ہیں
اس بیماری کے علاج کا انحصار والو اور اس بیماری کی شدت پر ہوتا ہے-
اس بیماری کے علاج کا انحصار اس کی علامات پر ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کی علامات کتنی سنجیدہ نوعیت کی ہیں
ماہر دل کا ڈاکٹر اس کے علاج کا آغاز کر سکتا ہے جس میں باقاعدگی سے معائنہ سب سے اہم مرحلہ ہے اس کے بعد دیگر علاج کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں
علامات کے علاج کے لیۓ ادویات کا استعمال
صحت مند طرز زندگی کا اغاز
خون پتلا کرنے والی گولیوں کا استعمال تاکہ خون کے لوتھڑے بننے کا عمل روکا جا سکے اگر کہ آپ دل کی دھڑکنوں کے بے ترتیبی کے مسلے کا شکار ہوں تو اس صورت میں ان ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے
بعص اوقات اس بیماری کا علاج والو کی مرمت یا تبدیلی کی سرجری سے بھی کیا جا تا ہے-
کچھ افراد جو اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو سالوں کسی بھی علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن اگر کوئی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
جب ڈاکٹر استھیٹسکوپ کے ساتھ دل کی دھڑکن سنیں تو اس وقت دل میں سےایک سیٹی نما آواز سنائی دیتی ہے
چلتے پھرتے یہاں تک لیٹے ہوۓ بھی سانس کا پھولنا
پیٹ کا پھولنا
سینے میں درد
تھکن
سر چکرانا
پیروں اور ٹخنوں میں سوزش
بے ترتیب دل کی دھڑکن
بے ہوشی






