دانتوں کے سڑنے سے مراد یہ ہے کہ جب پلاک مین موجود مٹھاس تیزاب میں تبدیل ہو جاتا ہے تو وہ دانتوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے ۔ اگر دانتوں پر سے پلاک کو صاف نہ کیا جاۓ تو اس سے دانتوں مین سوراخ بن سکتا ہے اور مسوڑھوں کی بیماری کا بھی سبب بن سکتا ہے ۔ دانتوں میں جمع ہونے والا گند ، اور مسوڑھوں میں پس دانتوں میں سڑن اور سوراخوں کا سبب بنتی ہے ۔ دنیا بھر میں دانتوں کا سڑنا اور سوراخ ہونا سب سے عام بیماریوں میں سے ایک ہے ۔یہ بیماری ہر عمر کے افراد کو ہو سکتی ہے-
اس بیماری کی شدت ہی اس کے علاج کے طریقہ کار کو طے کرنے کا فیصلہ کرتی ہے ۔ اگر اس بیماری کی شناخت ابتدائی مرحلے پر ہو جاۓ اور سوراخ بننے سے قبل علاج کروا لیا جاۓ تو اس صورت میں فلورائڈ ٹوتھ پیسٹ اور ماوتھ واش کا استعمال کافی ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے دانتوں کے ماہر ڈاکٹر کے پاس باقاعدگی سے جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ لیکن اگر دانتوں میں سوراخ بن گیا ہو اور اس کا انیمل بھی خراب ہو جاۓ تو پھر علاج کے طریقہ کار کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
اگر سوراخ بن چکا ہے تو اس کو بھرنا ضروری ہوتا ہے ۔ سڑن کو صاف کر کے ڈاکٹر دانت کو اپنی اصل شکل میں لا کر اس میں مٹیریل بھر دیتے ہیں
اگر دانت بہت بری طرح سڑ چکا ہو اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاۓ تو پھر اس کے علاج کے لیۓ کراون چڑھا دیا جاتا ہے جس کو کیپ بھی کہتے ہین یہ دانت کے ظاہری حصے کو نئي شکل دے دیتا ہے
اگردانت کا اندرونی گودا متاثر ہو تو اس صورت میں روٹ کنال کروانا ضروری ہو جاتا ہے جس میں متاثرہ گودے کو نکال دیا جاتا ہے
اگر دانتوں کی جڑیں زيادہ متاثر ہوں تو پھر دانت کا نکالنا ہی آخری حل ہوتا ہے ۔ اس کے بعد اس دانت کی جگہ نیا دانت لگا دیا جاتا ہے-






