دانتوں کی حسایسات کو ڈینٹن ہائپر سینسیٹویٹی بھی کہتے ہیں یہ وہ حالت ہوتی ہے جس میں کسی بھی سبب دانت میں درد ہو سکتا ہے مثال کے طور پر ٹھنڈا گرم لگتا ہے ۔ یہ بعص اوقات عارضی ہوتا ہے اور بعض اوقات اس کا اثر دیر تک رہنے والا ہوتا ہے ۔ یہ ایک دانت یا ایک سے زیادہ دانتوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔ اس کے ہونے کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں ۔ اکثر حالتوں میں دانتوں کی صفائی اور کھانے پینے کی عادات کو درست کر کے اس تکلیف کو ختم کیا جا سکتا ہے
اگر آپ کو دانتوں کی حساسیت کا سامنا ہے اور دانت برش کرتے ہوۓ یا کھاتے پیتے ہوۓ درد ہوتا ہے تو اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ آپ کے دانتوں کے اوپر موجود انیمل اتر گیا ہے اور دانتوں کی جڑیں اس وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں
اگر آپ کو دانتوں کو حساسیت کا سامنا ہے اور کھانے پینے میں دشواری ہے تو اس صورت میں آپ کو اس حوالے سے ماہر دندان سے رابطہ کرنا چاہیۓ اس کے علاوہ مارکیٹ میں حساس دانتوں کے لیۓ ٹوتھ پیسٹ اور ماوتھ واش دستیاب ہیں ۔ اگر آپ کے دانتوں میں سوراخ ہے یا پھر دانتوں کی جڑیں متاثر ہو چکی ہیں تو اس کے علاج کے یلے ماہر دندان سے اپائنٹمنٹ ضروری ہوتی ہے ۔ جو کہ علاج کے لیۓ درج ذیل اقدامات کر سکتا ہے
اگر حساسیت ابتدائی نوعیت کی ہے تو اس صورت میں دانتوں کی ٹریٹمنٹ مناسب ہو گی
ایسے ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کریں جو کہ جساس دانتوں کے لیۓ ہوتا ہے یہ ٹوتھ پیسٹ ایسے تمام اجزا سے پاک ہوتا ہے جو درد بڑھا سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ دانتوں کی نروز تک خرابی کو پہنچنے سے بھی روکتا ہے
الکحل سے پاک ماوتھ واش کا انتخاب حساس دانتوں کے لیۓ بہتر ہوتا ہے
ٹوتھ برش ایسے استعمال کیا جاۓ جو کہ نرم ہو تاکہ اس سے مسوڑھوں اور دانتوں کو نقصان نہ پہنچ سکے






