امپیکٹڈ ٹیتھ سے مراد وہ صورتحال ہے جب کہ دانت اپنے طور پر نمو نہ پاسکے ۔ اور اس کے راستے میں رکاوٹ آجاۓ جیسے دودھ کے دانت نہ گریں یا پھر دانت کو بڑھنے کی مناسب جگہ نہ ملے ۔ جس کی وجہ سے دانت پھنس جاتا ہے اور مسوڑھوں میں چلا جاتا ہے یا پھر مسوڑھے کےتلے چھپ جاتا ہے
کچھ لوگوں کے منہ میں ایسے ایک سے زیادہ دانت ہو سکتے ہیں جب کہ بعض افراد میں ایسا ایک ہی دانت ہوتا ہے ۔ دانت کے ٹیڑھے ہونے کی وجہ ہی اس کے نمو کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ جب کہ کچھ افراد کے دانت ٹیڑھے ہوتے ہیں مگر اس سے ان کے دانتوں کی صحت پر کوئي اثر نہیں پڑتا ہے ۔ جب کہ کچھ افراد کے ٹیڑھے دانت دانتوں کو کمزور بھی کر دیتے ہیں ۔ اس کا مکمل انحصار منہ میں دانتوں کے سیٹ پر ہوتا ہے
ٹیڑھے دانت کسی قسم کے درد یا الجھن کا باعث نہیں ہوتے ہیں اس وجہ سے اکثر افراد کو ظاہری وجوہات کے علاوہ اکثر ان سے کوئی شکایت نہیں ہوتی ہے-
دانت کا نکالنا اور سرجری : اس بیماری کا سب سے موثر علاج ثیڑھے دانت کو نکال دینا ہے ۔ اس کا انحصار مسلے کی سنجیدگی پر بھی ہوتا ہے ۔ کیوں کہ ٹیڑھا دانت دوسرے دانتوں کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے
ٹیڑھے دانتوں کو بریسز کی مدد سے سیدھا کرنا : ماہر اور تجربہ کار اورتھوڈونٹسٹ کی نگرانی میں میٹل یا سرامکس کے بریسز کی مدد سے ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کیا جا سکتا ہے






