منہ کی حفظان صحت کی حفاظت سے مراد منہ کو صاف رکھنا اور بیماریوں سے پاک رکھنا ہوتا ہے ۔ جس کو دانتوں کی صفائی کا خیال رکھ کر کیا جا سکتا ہے ۔ روزانہ دانت صاف کرنا اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیۓ صفائی کا اہتمام کرنا بہت ضروری ہے-
اگر آپکو دانتوں کی صحت کے حوالے سے ان میں سے کسی بھی قسم کے مسائل ہوں تو آپ کو جلد ہی ماہر دندان سے رابطہ کرنا چاہیۓ یہ علامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے
منہ کے ارد گرد حصوں کا نرم ہو جانا
برش کرنے کے بعد مسوڑھوں میں سوزش اور خون آنا
اچانک دانتوں میں گرم ٹھنڈا محسوس ہونا
دانت کا درد
مسوڑھوں کا اپنی جگہ چھوڑ دینا
جبڑوں کا بجنا
ٹوٹے پھوٹے دانت
اس صورتحال کے علاج کے لیۓ کیۓ جانے والے اقدامات کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
دن میں کم از کم دو بار نرم برش اور فلورائیڈ والے ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کی صفائی کریں
دن میں کم از کم ایک بار دانتوں میں خلال کریں
ماوتھ واش سے منہ کو صاف کریں تاکہ اگر غذا کے کسی قسم کے ذرات دانتوں میں پھنسے ہیں تو صاف ہو جائیں
کم چینی والی غذا کا استعمال کریں






